اتوار, 29 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

آئی سی سی ورلڈکپ : جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے

اوپنرز ٹیم کو اچھا دینے میں ناکام رہے، کپتان ٹمبا باؤما 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن کے درمیان 200 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی، ڈی کوک نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر 53 رنز بنا سکے۔

ہینرک کلاسن 15 اور ایڈن مارکرم 6 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے بناکر کریز پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جیت سے چند قدم کے فاصلے پر رہے تاہم کوشش کریں گے میں کامیابی سمیٹیں اور اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

اس موقع پر نے کہا کہ جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔جنوبی افریقا نے تبریز شمسی کی جگہ کاگیسو ربادا جبکہ نیوزی لینڈ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو پلئینگ الیون میں جگہ دی ہے۔

ویب ڈیسک : واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی کوزیادہ تحفظ فراہم کرنے کےلئے ایک نئےفیچرکااضافہ کیا گیا ہے ۔

الٹرنیٹ پروفائل نامی یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ سروس میں نئے پرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فیچر پرائیویسی سیکشن کے اندر پروفائل فوٹو کی سیٹنگز میں موجود ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الٹرنیٹ پروفائل کے ذریعے صارفین کو اپنی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔

مثال کے طور پر اگر آپ نے پروفائل فوٹو کو محض اپنے کانٹیکٹس تک محدود کیا ہوا ہے، تو کانٹیکٹ لسٹ سے باہر موجود افراد پروفائل فوٹو نہیں دیکھ سکتے۔

مگر اس نئے فیچر سے ایسے افراد صارف کی الٹرنیٹ پروفائل فوٹو دیکھ سکیں گے۔

اس طرح یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم کر سکے گا اور وہ اپنی تفصیلات پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔

ممکنہ طور پر الٹرنیٹ پروفائل میں صارف پروفائل فوٹو کے ساتھ ساتھ مختلف تفصیلات کا اضافہ بھی کر سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

دبئی: آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ۔

آئی سی سی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 7 درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 673 ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی صوبائی و وفاقی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز / ریکٹرز سربراہوں کی تقرری پر پابندی ختم کردی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے صوبوں اور وفاق کے چانسلرز کو لکھے گئے مراسلے میں آگاہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین راجہ سکندر حیات کو ایک مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں ان سے وفاقی اور صوبائی چارٹرڈ جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز/سربراہوں کی تقرری پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی جسے چیئرمین الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا ہے۔

چانسلرز کو لکھے گئے خط میں چیئرمین ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن کی قیادت میں بروقت تقرری اور تسلسل کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہوئے اپنے مراسلے کے ذریعے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تقرریوں پر پابندی سے استثنیٰ طلب کیا تھا۔ اس کے جواب میں، الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی طور پر چارٹرڈ جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز/سربراہوں کی تقرری پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

خط میں سرکاری جامعات کے چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ نئے وائس چانسلرز/ریکٹرز/سربراہوں کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے دفتر سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جامعات /انسٹیٹیوٹس کے سربراہوں کے تقرر کو آپ کی مدد کے تحت تیز/مکمل کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں، یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ آئندہ 06 مہینوں میں خالی ہونے والے وائس چانسلر/ ریکٹر/ سربراہ کے انتخاب کا عمل بھی شروع کیا جائے تاکہ اعلی تعلیم کے کام کو ہموار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ سندھ میں لاء یونیورسٹی اور لیاری یونیورسٹی، طویل عرصے سے مستقل وائس چانسلرز سے محروم ہیں اور شکار پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت مکمل ہونے والی ہے جب کہ آئندہ سال جنوری میں آئی بی کراچی کے سربراہ کی مدت مکمل ہورہی ہے اس کے علاوہ سندھ کی 27 سرکاری جامعات طویل عرصے سے مستقل ڈائریکٹر ز فنانس سے محروم ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کامرس اور آرٹس گروپس پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے2024ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے بروز بدھ یکم نومبر 2023ء سے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔

بورڈ کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ایسے تمام پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم گریڈ17یا زیادہ کے گزیٹڈ افسر سے تصدیق کے بعد بروز بدھ یکم نومبر 2023ء سے بروز پیر 22جنوری 2024ء تک انٹربورڈ کراچی کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

طلباء اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس واپس نہیں کی جائے گی۔

جو پرائیویٹ امیدوار مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 23جنوری سے بروز پیر 18مارچ 2024ء تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 19مارچ سے بروز جمعہ 29 مارچ 2024ء تک اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

میٹرک کے نتائج کے اعلان کو دو ماہ گزرنے کے باوجود، مجموعی طور پر 37,000 جنرل گروپ کے طلباء اب بھی اپنی مارک شیٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

سندھ میں نگراں حکومت نے تعلیمی محکمانہ بورڈز کے ساتھ کراچی کے ہزاروں میٹرک پاس طلباء کی مارک شیٹس چھاپنے سے متعلق معاملے پر عدم دلچسپی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنرل گروپ کے نتائج 25 اگست کو جبکہ سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان 28 ستمبر کو کیا گیا۔

تاہم، دو ماہ گزرنے کے بعد بھی، جنرل گروپ کے تقریباً 37,000 طلباء تاحال اپنی مارک شیٹس کے منتظر ہیں۔ دریں اثنا، سائنس گروپ کے تقریباً 190,000 طلباء اپنی مارک شیٹ حاصل کرنے سے قاصر رہے۔

اس تاخیر نے ان طلباء کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں جنہیں مختلف مقاصد کے لیے اپنی مارک شیٹ درکار ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ تعلیمی ڈپارٹمنٹل بورڈز کی جانب سے سائنس گروپ کے رول نمبرز میں میٹرک کے نتائج میں تبدیلی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ مارک شیٹس کی چھپائی جاری تحقیقات کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی سندھ)، فلسطین فاؤنڈیشن اور شعبہ اسٹوڈنٹ افئیر کی پیس سوسائٹی کے تحت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے طلبا نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز تھامے اور نعرے بلند کیے۔

ریلی میں شریک طلبا و طالبات نے وزٹر گیٹ سے ایڈمن بلاک تک مارچ کیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بےرحمی دکھا رہی ہے جو کہ شرمناک ہے، فلسطینی بچے بھوک سے بلک رہے ہیں، میری درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب فقط مسئلہ امن کا نہیں، انصاف کا ہے۔ اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر فلسطین کے پرچم لگائیں اور آگہی پھیلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈیجیٹل میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں پر کان نہ دھریں۔

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ فلسطین، فلسطینیوں کی سرزمین ہے۔ غاصب اسرائیل نے اس پر ناجائز صیہونی ریاست قایم کی ہوئی ہے ،جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید علی میمن، معروف صحافی خاور حسین اور سوشل ایکٹوسٹ نازیہ علی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت لاکھوں فلسطینی غزہ میں بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کردار ادا کرے، بند راستے اور رفح کراسنگ کھلوائی جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں صرف احتجاج ریکارڈ کرنے کے لیے جمع نہیں ہوئے بلکہ آگہی پھیلانے آئے ہیں۔ ہمارا مقصد فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ظلم و بربریت کو آشکار کرنا ہے۔

 قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

پاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

اس سے قبل مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں جبکہ ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

 

آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان اہم معرکہ آج کھیلا جائے گا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں قومی ٹیم آج بنگال ٹائیگرز کے خلاف دوپہر 1:30 بجے میدان میں اُترے گی، پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

دوسری جانب بنگال ٹائیگرز بھی ایونٹ کو بڑی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں محض 2 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں دونوں ٹیموں نے ایک ایک فتوحات درج کررکھی ہیں۔

سال 1999 میں بنگلادیش نے آخری بار پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں بنگال ٹائیگرز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 میچز میں 2 جیت کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ بنگلادیش 6 میچز میں ایک جیت کے ہمراہ 2 پوائنٹس 9ویں پوزیشن پر قابض ہے۔

کراچی۔ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹشن کونسل (پی این اے سی)، اسلام آباد، وفاقی وزارت برائے سائینس اور ٹیکنالوجی نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)،جامعہ کراچی کے تحت چلنے والی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری(ایس ایف ڈی ایل)کو ’سرٹیفیکشن آف ایکریڈیٹشن‘دیاہے،پی این اے سی سے اسISOسرٹیفیکشن کے بعدایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی یہ اعزاز حاصل کرنے والی سندھ کی پہلی لیبارٹری بن گئی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق معیار کی یہ منظوری ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی کی ایس او پیز، اسٹاف کی اہلیت، لیبارٹری کے نتائج کے بین الاقوامی لیبارٹری کے نتائج سے موازنے اور آلات کی سہولیات کے مکمل جائزے کے بعد دی گئی ہےترجمان کے مطابق فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی کے شعبے کے معروف برطانوی ماہر ڈاکٹر ولیم گوڈون نے بھی سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی کا کئی بار دورہ کیا ہے۔اس دوران ڈاکٹر ولیم گوڈون نے ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی میں تجزیہ کاروں کی لیبارٹری سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے لیبارٹری کی معیاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ لیبارٹری میں موجود جدید تحقیقی آلات اور کام کرنے کی صلاحیت کی تعریف بھی کی تھی۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے ایس ایف ڈی ایل کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان اور ان کی ٹیم کواس کامیابی پر مبارکباد اوران کی قابلیت و محنت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایکریڈیٹشن ایک اہم سنگِ میل ہے جو ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی نے معیار کی بلندی کے اعتراف میں حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل اور ادویاتی اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر قائم یونیسکو چیئر کے نگراں (چیئر ہولڈر) پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے بھی ایس ایف ڈی ایل کی ٹیم کو اُن کی اس کامیابی اور کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

Page 58 of 2379