اتوار, 29 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کےکپتان بابراعظم 829 کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پوائنٹس 818 سے بڑھ کر 823 ہو گئے ہیں اور وہ بابر اعظم سے صرف 5 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔

جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک 3 درجے بہتری کے بعد تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینری کلاسن 4 درجےترقی کےبعد چوتھےنمبرپر جبکہ پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیاکےجوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن اور پاکستان کےشاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں پاکستان کی مسلسل شکست نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کو قومی ٹیم پر طنز کرنے پر مجبور کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

علی ظفر کے ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے

 

کراچی: سندھ سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نے 5تعلیمی بورڈز کے چئیرمینوں کو دفاتر جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عدالت نے سرچ کمیٹی کے بغیر بھرتی ہونے والے چئیرمینزکی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیکر تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھاجس پرعمل کرتے ہوئےسندھ سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نےکے چئیرمینوں کو دفاتر جانے سےمنع کردیا ہے

ان بورڈز میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، اعلی ٰثانوی و ثانو ی تعلیمی بورڈ حیدر آباد، میرپور خاص ، سکھر ، لاڑکانہ شامل ہیں۔

سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نےعدالتی حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کےامتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں بشمول امپروومنٹ آف گریڈ /مارکس (لاسٹ چانس)، بینیفٹ کیسز (لاسٹ چانس) اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار 27 اکتوبر سے 14نومبر 2023ء تک امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخیں گزرنے کے بعد امتحانی فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

جامعہ کراچی یوم مصطفی ؐ 24 اکتوبر کو منعقد ہوا۔جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام یوم مصطفیﷺ بروزمنگل24 اکتوبر2023 ء کو صبح 11:00بجے پارکنگ گراؤنڈ بالمقابل آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔قائم مقام شیخ الجامعہ جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز صدارت کی جبکہ نامور نعت خواں اور مقررین نےشرکت کی۔

جامعہ کراچی شعبہ سماجی بہبودکے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار25 اکتوبر کو ہوگاشعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی کے زیراہتمام بین الاقوامی سیمیناربعنوان:  ”پیشہ ورانہ سماجی کام کی مشق میں این جی اوزکا کردار“  25 اکتوبر2023  صبح 10:00 بجے چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔قائم مقام شیخ الجامعہ جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز صدارت کریں گے جبکہ قومی وبین الاقوامی مقررین سے سیمینار سے خطاب کریں گے۔

asadkasd daadaadad

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق کمپنی اب مصنوعی ذہانت کی اشیاء بنانے اور ان کی تربیت میں مدد کے لیے عوامی ڈیٹا کا استعمال کر سکتی ہے۔

کمپنی کی پیش کردہ نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ گوگل صارفین کے زیر استعمال سروسز کو بہتر کرنے اور نئی اشیاء، فیچرز اور ٹیکنالوجی بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کمپنی عوامی سطح پر دستیاب معلومات کو اپنے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کی تربیت کے لیے استعمال کرتی ہے اور گوگل ٹرانسلیٹ، بارڈ، کلاؤڈ اے آئی جیسی اشیاء اور فیچرز بناتی ہے۔

ماضی کی نافذالعمل پالیسی کے مطابق گوگل دستیاب عوامی معلومات کو صرف گوگل کے ’لینگوئج ماڈلز‘ کو تربیت دینے میں مدد کے لیے استعمال کر سکتا تھا اور اس مد میں صرف گوگل ٹرانسلیٹ کا ذکر کیا گیا تھا۔

پالیسی میں کی جانے والی یہ اپ ڈیٹ صارف تجربے یا براہ راست گوگل کی اشیاء پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

زبان کے حوالے سے کی جانے والی تبدیلیاں اس بات کا اشارہ ہیں کہ کمپنی کا رجحان اس کے مصنوعی ذہانت کے شعبے پر بڑھتا جا رہا ہے اور عوام کے ’سرچ‘ کرنے کے عمل کا رجحان اس کی مسلسل ارتقاء کی ایک بڑھی وجہ ہوسکتا ہے۔

لاہور: پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف دو روزہ ٹیسٹ میچ کے شیڈول کااعلان کردیا۔

شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 9جولائی کو سری لنکا پہنچے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان وارم میچ 11 اور 12جولائی
کو ہوگا جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے20جولائی کوگالے انٹرنیشل اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گااور دونوں ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ سنگھالی اسپورٹس کلب میں 24سے28جولائی کوکھیلیں گی۔

ٹیسٹ میچ کے لئے قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، وائس کپتان و وکٹ کیپر محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد ہریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

لاہور: لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں شہر میں 10 گھنٹوں کے دوران 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کے جوبن کی وجہ سے لاہور بارش کی زد میں آگیا ہے جس سے شہر میں 10گھنٹوں میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی اور شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کی انتظامیہ اور واسا لاہور کے تمام افسران و اسٹاف نکاسی آب کے لیے مکمل متحرک ہیں۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی جب کہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور سال 2018 میں شہر میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

کمشنر لاہور نے بتایا کہ گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی، بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشیبی علاقے کلئیر کردیے جائیں گے،سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شدید بارش میں لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، گلبرگ، لبرٹی، کلمہ چوک انڈر پاس، گارڈن ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور قرطبہ چوک میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے نکاسی آب کے لیے کمشنر لاہور ڈویژن اور ایم ڈی واسا کو موقع پر ہی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں ریکارڈ بارش ہوئی، نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، میں خود نکاسی آب کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں۔

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت کیمیائی علوم میں نئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز15اگست2023سے جامعہ کراچی میں ہوگا، چار ماہ پر مشتمل اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت طالب علموں کو کیمیائی علوم سے متعلق مختلف شعبہ جات میں تربیت دی جائے گی، جبکہ انٹرن شپ کے شرکاء کواُن کی کارکردگی کی بنیاد پرماہوار10ہزار روپے فیلوشپ بھی دی جائے گی۔

آئی سی سی بی ایس،جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس انٹرن شپ پرگرام میں شمولیت کے لیے درخواست گزار کا ایم ایس سی، بی ایس (یا کوئی اور مساوی سند) یا ایم فل ڈگری کا حامل ہونا ضروری ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے درخواستیں 15جولائی2023تک آن لائن درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں مزید تفصیلات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

بعداذاں کامیاب اُمیدواروں کانام اُن کے سپروائزر کے نام کے ساتھ ویب سائٹ پر نمایاں کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق متعلقہ انٹرن شپ پرگرام ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اور تھرڈ ورلڈ سینٹر فار سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوگا جبکہ اس میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو نامیاتی کیمیاء، تجزیاتی کیمیاء، اطلاقی کیمیاء، طبعی کیمیاء، غیر نامیاتی کیمیاء، ٹیکسٹائل کیمیاء، کیمیکل اینجنیرنگ اور بائیو کیمسٹری جیسے اہم شعبہ جات میں تربیت دی جائے گی۔ جو طالب علم بین الاقوامی معیار کے تحقیقی و تعلیمی ادارے میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اُن کے لیے یہ انٹرن شپ پروگرام بہترین موقع ہے۔

Page 61 of 2379