پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

حکومت نے 25مئی کو“یوم تکریم شہداء پاکستان“منانےکا فیصلہ کیا ہے۔

25 مئی کو شہداءپاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منایا جائے گا۔ملک بھرمیں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی۔اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔قوم کو پیغام دینا ہے شہداء، اُنکی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداء کے مجسمے توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاوس پر بھی مشتعل افراد نے دھوا بول دیا تھا۔

پشاور: وکٹ کیپرو بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ جہاں بھی ہو ہم کامیابی کیلیے بھرپور محنت کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ ایشیا کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت نے کرنا ہے جہاں بھی ایونٹ ہوا ہم نے وہاں کھیلنا ہے۔، سیریز کی تیاری کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتا ہوں، قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرتا اور توجہ اپنی کرکٹ پر ہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ جہاں بھی ہو ہم کامیابی کیلیے بھرپور محنت کریں گے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں امتحانات آتے رہتے، ہم نے صرف صبر کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑی آنے والے کرکٹرز کو پیغام دیتے ہیں کہ جتنی محنت کریں گے اس کا اتنا ہی صلہ ملے گا۔

اسلام آباد: مراکش میں ہونے والے کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نےدو طلائی تمغہ جیت لئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق محمد کاشف خان نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں مراکش کے باکسر کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ فیصل خان نے 60 کلو گرام کیٹیگری میں مراکش کے باکسر کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا۔

مراکش میں ہونے والی عالمی کاجو کینمبو اوپن چمپئن شپ کے مقابلوں میں دنیا بھر سے نو ٹیموں نے شرکت کی، کامیابی حاصل کرنے والے دونوں باکسرز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

طلائی تمغہ حاصل کرنے والے باکسرز نے اپنی کامیابی کو قوم کی دعاؤں اور ہیڈ کوچ عابد خان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

پشاور: خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔

تمام پرائمری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ میدانی علاقوں کے مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

دوسری جانب، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 15 اگست سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی: پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

پاکستان میں نجی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے یہ سہولت پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔

کمپنی کے سربراہ عمران اسلم نے بتایا کہ ڈی اے 40ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پرمعاہدہ ہوگیا، جس کے بعد ایریل ٹورسروس کے لیے استعمال ہونے والا جہاز پاکستان پہنچ گیا۔ ایک انجن پر پر مشتمل جہاز میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایریل ٹورکے ذریعے ہنگامی طور پر کراچی سے دیہی سندھ اوربلوچستان کے دورافتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جاسکے گی۔

عمران اسلم خان کے مطابق جہازجرمن ساختہ ہے جو 2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کروائی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فضائی ٹیکسی کے ذریعے گوادرکا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں ممکن ہوسکے گا، اسکائی ونگزایمبولینس سروس،ون ڈے پائلٹ اور ہوا بازوں کی تربیت پہلے سے کررہا ہے، اس منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔

لاہور: لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کااعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھرکےسرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6جون سے 14 اگست تک بندرہیں گے۔

جبکہ 15اگست سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ تعطیلات کا اعلان بہت جلد محکمہ تعلیم کے اجلاس میں متوقع ہے۔

 

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 31مئی سے 15 جون2023 تک منعقد ہوں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلباء و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے اندر ہی لے سکتے ہیں۔2022 یا اس سے پہلے کے امیدوار بھی عملی امتحان اپنے اسکولوں میں ہی دیں گے انہوں نے کہا کہ تمام اسکول عملی امتحان لینے کے بعد تین دن کے اندر اندربورڈ سے جاری کی گئی صرف ایوارڈ لسٹ بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی جمع کرائیں جبکہ پریکٹیکل امتحانات کی حل شدہ کاپیاں اسکول سربراہان15 دن کے اندر بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام الحاق اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر میں ہر پریکٹیکل مضمون کے امتحان میں شریک امیدواروں کی تعدادکی الگ الگ فہرست ضرور درج کریں۔ مزیدبراں اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے تک متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عملی امتحانات کے دن پریکٹیکل جنرل اپنے ہمراہ لازمی لائیں۔

کراچی: پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات کو مدنظررکھتے ہوئےمحکمہ تعلیم سندھ نےاو لیول کے نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹا دیاہے۔

۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید کے مطابق سوشیالوجی کی کتاب میں "سیم سیکس فیملی" کے باب کو او لیول کے طلبہ کو پڑھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پاکستان اسٹڈیز کی کتاب میں "پاکستان کی تاریخ اور ثقافت" کا ایک اور باب بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی کیمبرج کی بعض نصابی کتب پرپابندی

رافعہ جاوید نے کہا کہ یہ باب پاکستان کی ثقافتی اقدار کے خلاف ہیں اور انہوں نے نجی اسکولوں کو ہدایت کی کہ وہ انہیں اپنے نصاب سے نکال دیں۔

سینیٹرز محسن عزیز اور فیصل سلیم رحمان کی جانب سے مواد کے اسلامی اور ثقافتی تعلیمات اور پاکستانی معاشرتی اقدار سے متصادم ہونے کے خدشات کے جواب میںوفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے سینیٹ کو یقین دہانی کرائی کہ کیمبرج کے تعاون سے ایک خط تیار کیا جا رہا ہے جس میں او لیول کی سوشیالوجی کی کتاب سے "سیم سیکس فیملی" کے باب کو ہٹانے کی درخواست کی جائے گی۔

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلےمرحلہ میں انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات30 مئی 2023ء سے شروع ہونگے۔ جو 27 جون 2023ء تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امیدواروں کے حصہ اول اور حصہ دوم دونوں کے امتحانات پہلے مرحلہ میں لیے جارہے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے فیل شدہ طلبہ،اسپیشل چانس، امپروومنٹ آف ڈویژن /گریڈ، بارہ پرچوں (TP) کے تمام امیدوار امتحانات میں شریک ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  اور آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi  سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی۔

بی سی بی ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن یو اے ای کا وینیو قبول نہیں، وہاں گرمی بہت زیادہ ہے اس لیے کرکٹرز راضی نہیں ہیں۔

بنگلادیش بورڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے سری لنکا میں بھی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، پی سی بی سے اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان جانے سے انکار نہیں ہے۔

بی سی بی کے مطابق ایشیاکپ ایک ہی وینیو پر ہو تو یہ زیادہ مناسب بات ہے، پاکستان میزبان ہے، اے سی سی اور پاکستان نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر کرانے پر بات ہو گی، اے سی سی کے اہم اجلاس میں تمام تر معاملات پر بات ہوگی۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی تحریری حامی بھر سکتا ہے، بھارت کے حامی بھرنے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جاسکتا ہے۔

Page 67 of 2379