پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا۔

کراچی میں ہونے والے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سےشکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا

آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 113.483 کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 113.286 کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 112.683 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے والے بعد عالمی ٹیبل پوائنٹس پر پاکستانی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر آگئی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا اور بھارت ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ون ڈے کی عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔

 

وفاقی وزارت تعلیم نے کیمبرج کی بعض نصابی کتب پرپابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی اور دی ہسٹری اینڈ کلچر

آف پاکستان کی طباعت، اشاعت، تقسیم اور تدریس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تعلیمی اداروں کو 10 مئی تک عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ممنوعہ نصابی کتب میں کیمبرج یونیورسٹی پریس کے جوناتھن بلنڈل کی سوشیالوجی اور پیک پبلشنگ لمیٹڈ/ڈینش پبلشنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نائجل کیلی کی دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان شامل ہیں جو کہ او لیولز میں پڑھائی جا رہی تھیں۔

PEIRA نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کتابوں کی طباعت، اشاعت، تقسیم اور تدریس پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف PEIRA ایکٹ کے سیکشن فور اے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ کتابیں کسی بھی ادارے میں دستیاب نہ ہوں۔

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے نویں اور دسویں جماعت کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت جماعت نہم ودہم جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 12 مئی سے شروع ہونگے۔

جو 9جون تک جاری رہیں گے۔ انتظامیہ نے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا ایڈمٹ کارڈز جاری کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کاایشیاکپ 2023 کی جگہ 5 ملکی ٹورنامنٹ کروانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کی پاکستان آنے سے انکار کردیا جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی گرین شرٹس کے پاس ہے، ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو ٹوک موقف نے بی سی سی آئی کو پریشان کردیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کی جگہ پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو بےبنیاد قرار دیا ہے جبکہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹورنامنٹ کی میزبانی کسی اور ملک کو دینے کی تجویز دی تھی۔

تاہم ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں! البتہ بھارت چاہتا ہے تو اسکے میچز نیوٹرل وینیو پر کروائے جاسکتے ہیں، جسے بی سی سی آئی نے مسترد کردیا۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا تھا کہ ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔

بھارتی بورڈ کے سامنے پی سی بی بھی ڈٹ گیا ہے اور اصولوں کی خاطر ایشیاکپ قربان کرنے کو بھی تیار ہے جبکہ بورڈ نے واضح پیغام دیا ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا ورنہ گرین شرٹس شرکت نہیں کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں لیجنڈز ایرینا کے قیام کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل پر سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک ماہ یا 40 روز کے دوران اسپورٹس ایرینا کا کام مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرینا میں کرکٹ کے علاوہ اسکواش، جم اور اتھیلیٹس کیلئے ٹریک کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کے مطابق اسکروٹنی فارم 4 مئی سے 31 مئی 2023ء تک وصول کیے جائیں گے۔

اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں طلبہ اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے۔

رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے بولرز رینکنگ
ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجےترقی کےبعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجےترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کےبعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈےآل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

پشاور: اسلام آباد سمیت خیبر پختون خوا کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پشاور ، سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 187 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ، فارم اور رجسٹریشن فارم جمع کا آخری موقع فراہم کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان،طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ، فارم اور رجسٹریشن فارم جمع کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے کے ساتھ 4مئی 2023ء کو لازمی جمع کرادیں۔

انہوں نے واضح کہا کہ لیٹ فیس کی کٹوتی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔

کراچی: تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو سالانہ امتحانات سال 2023ء جماعت دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان بورڈکی آفیشل ویب پورٹ online.bsek.edu.pk  سے ایڈمٹ کارڈ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ناظم امتحانات نے واضح ہدایت دی ہے کہ بورڈ آفس کی طرف سے قائم کئے جانے والے صرف امتحانی مراکز کے اسکول اپنا امتحانی سامان وصول کرنے کے بعد اپنے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ سیکشن سے ہی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اسکول سربراہان کو کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکلات کے پیش آنے کی باعث بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں۔اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو Login کر سکتے ہیں۔

Page 69 of 2379