ھفتہ, 07 دسمبر 2024

ایمزٹی وی: بولان سے کوئٹہ آنے والی گاڑی پرحاجی شہر کے مقام پرنامعلوم افراد نے اندہا دہند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی شناخت مدثر اور معراج کے نام سے ہوئی، فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حاجی شہر کے مقام پر نامعلوم ملزمان پہلے سے ہی موجود تھے جو گاڑی کے آنے کا انتظار کر رہے تھے جبکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ دکھائی دیتا ہے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

اٹلی میں لاقلا کے علاقے میں آنے والے زلزلے کی پیشنگوئی کرنے میں ناکامی پر

 چھ سائنسدانوں اور ایک سرکاری اہلکار کو اس کیس میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی 

سال 2009 میں لاقلا میں آنے والے زلزلے میں 309 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عدالت کے جج فبریزیا ایڈا فرینکابنڈارا نے فیصلے میں کہا کہ کوئی کیس تھا ہی نہیں جس کا جواب دیا جائے۔

استغاثہ اب بھی سزا کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کا حق رکھتے ہیں‘

اس مقدمے کے ساتوں ملزمان سنہ 2009 میں اٹلی میں قدرتی آفات کے خطرے پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے ارکان تھے۔

ایک مقامی سائنسدان نے اس زلزلے سے ایک ہفتہ پہلے خبردار کیا تھا کہ علاقے میں گیس کی بڑھی ہوئی مقدار کی وجہ سے زلزلہ آنے کے امکانات ہیں۔ ان خدشات کی بناء پر آفات نگرانی کمیٹی کے ارکان کو لاقلا بھیجا گیا تھا۔

کمیٹی کے ارکان نے وہاں حکام کے ساتھ ایک مختصر ملاقات کے بعد لاقلا کے لوگوں سے کہا تھا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے اور انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم اگلے ہی دن چھ اپریل سنہ 2009 کو لاقلا میں چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا جس سے تین سو نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

جنوبی کوریا میں کشتی کے حادثے میں کپتان کو لاپروائی برتنے کے جرم میں 36 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دوسرے 13 افراد کو 20 سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔

استغاثہ نے ان پر قتل عام کا الزام لگاتے ہوئے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا لیکن جج نے انھیں اس الزام سے بری کر دیا، تاہم لاپروائی برتنے کے لیے سزا سنائی۔

سیول فیری کے 15 عملوں پر کشتی حادثے کے لیے مقدمہ چلایا گیا اور انھیں سزا سنائی گئی

جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں موجود سٹیو ایونز کا کہنا ہے کہ لی کی عمر 70 سال کے قریب ہے اور اس سزا کے بعد یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب وہ اپنی ساری عمر جیل میں ہی گزاریں گے۔

واضح رہے کہ فیری کے کپتان کو حادثے کے بعد بہت سے مسافروں کو کشتی پر چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور

سماعت کے دوران لی نے مسافروں کو چھوڑ کر بھاگنے پر معافی مانگی ہے۔

اس حادثے کے بعد ملک گیر پیمانے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور فیری کے 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 اورکزئی ایجنسی میں  سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند مارے گئے-

ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار نےبتایا کہ

زیریں اورکزئی کے اس علاقے شیرین درہ میں نومبر کے اوائل میں بھی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 20 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کا علاقہ خیبر ایجنسی کی سرحد سے ملا ہوا ہے۔ اس علاقے میں کالعدم تنظیموں کے عسکریت پسند بہت پہلے سے سرگرم بتائے جاتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

  ٹاؤن شپ کی رہائشی صغراں بی بی نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد شعبان نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی، پہلے شوہر سے  صغراں کے 2 بیٹے آصف اور شہزاد تھے، دونوں بیٹوں کو اپنی ماں اور سوتیلی بہنوں کے کردار پر شبہ تھا جس پر انہوں نے گھر میں گھس کر صغراں اور اپنی 2 سوتیلی بہنوں ،مقدس اور آمنہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

واقعے کے بعد دونوں ملزمان نے متعلقہ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی جبکہ پولیس نے شعبان کی مدعیت میں آصف اور شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)کراچی شہرمیں دو مسلح حملوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کو پولیس پر حملے کا پہلا واقعہ شہر کی مصروف ترین سڑک ایم ایم اے جناح روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تبت سینٹر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار افراد نے پولیس موبائل کے اندر دھماکہ خیز مواد پھینکا جس میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔

اس موبائل میں پانچ پولیس اہلکار سوار تھے، جن میں تین پیچھے اور دو آگے موجود تھے۔ 

زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شمشیر اور سپاہی مبین کے نام سے کی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ کیمیکل کا بھی استعمال کیا گیا تھا-

پولیس حکام کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا مختلف حملہ ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ’ایسے بزدلانہ واقعات پولیس کے حوصلے کو کبھی ختم نہیں کر سکتے اور پولیس افسران اور جوان دہشت گردوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے رہیں گے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5۰  سے زائد ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترخواتین اور بچے  شامل ہے۔

ڈی سی او خیر پور نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے۔

اس سے پہلے ہائی وے پولس کے ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ نے  بتایا کہ منگل کی صبح خیر پور کے نزدیک ٹھیٹری بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا۔

انھوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس مقامی وقت کے مطابق پونے پانچ بجے کے قریب ٹھیٹری بائی پاس پر واقع ایک پیٹرول پمپ سے تیل ڈلوانے کے بعد جیسے ہی سڑک پر آئی تو آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو خیبر پور سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں میں

نیوزی لینڈ کے اوپنرز برینڈن مکلم نو رنز پر اور ٹام لیتھم پانچ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور نیوزی لینڈ کو صرف سات اوورز کھیلنے کا موقع مل سکا تھا۔

 یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے پہلے پانچ بیٹسمینوں کا 80 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے کا پہلا موقع ہے۔گزشتہ روز احمد شہزاد اور اظہرعلی نے 269 رنزبنائے

اس اننگز میں جو پاکستانی بیٹسمین بھی کریز پر آیا، اس نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ 

احمد شہزاد نے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز سکور کیے جو ان کے ٹیسٹ کریئر کا بہترین انفرادی سکور ہے۔

احمد شہزاد اور اظہرعلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں169 رنز کا اضافہ کیا۔

یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں 28 ویں سنچری 99 کے سکور پر ٹم ساؤدی کے ڈراپ کیچ کی بدولت دس چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

مصباح الحق کے دو کیچ 17 اور 20 رنز پر مارک کریگ اور نیشام نے ڈراپ کیے۔ دونوں مرتبہ بد قسمت بولر ساؤدی تھے۔

مصباح الحق نے اپنی آٹھویں ٹیسٹ سنچری نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی-

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نظیراحمد لانگو نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکلا نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صحت کی ناسازی کے سبسب پرویز مشرف سفر نہیں کرسکتے اس لئے انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے، جبکہ عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ مسترد کردی گئی اور انہیں آئندہ سماعت میں ہر صورت پیشی کا حکم دے دیا۔ 

عدالت کی جانب سے اپنے ریمارکس میں کہا گیا کہ اگر پرویز مشرف اگلی سماعت میں پیش نہی ہوتے تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

ایمزٹی وی: (شمالی وزیرستان) سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جون میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر خالی بھی کرالیا ہے۔