ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو متنازعہ نہیں ہونا چاہیئے لیکن خورشید شاہ ایم کیو ایم کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان کی وجہ سے متنازعہ ہوچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے انہیں اتنی عزت 8 مرتبہ وزیر بننے پر نہیں دی جتنی دھرنوں کے دوران ملی ہے۔اب وہ ہر روز پوری قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اکیلا کھڑا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایک ساتھ ہو جائیں۔ پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریکوں میں لوگ شامل ہوتے ہیں اور چھوڑ بھی جاتے ہیں۔ یہ عوامی تحریک کا اپنا فیصلہ تھا اور انہوں نے جو کیا اس میں وہ خود مختار ہیں۔ اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والی جماعتوں کو ان کی پارٹی کے لوگ چندہ دیتے ہیں جبکہ ہماری پارٹی کو آج تک کسی نے 5 روپے بھی نہیں دیے۔ ہمارے پاس سیاست کے میں ریاضت ہے لیکن پیسہ نہیں ہے۔ جاوید ہاشمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے میری ولدیت کو چیلنج کیا جس کے جواب میں صرف یہی کہہ سکتا تھا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یوکرین میں ایگزیٹ پولز کے مطابق نئی پارلیمان کے لیے ہونے والے ہنگامی انتخابات میں مغرب نواز جماعتیں کامیاب ہوئیں ہیں۔وٹنگ بند ہونے کے فوری بعد شائع ہونے والے دو ایگزیٹ پولز کے مطابق صدر پوروشینکو کی پوروشینکو بلاک جس میں ان کی اپنی اتحاد پارٹی اور ادار پارٹی شامل ہے-یوکرین کے مشرقی علاقوں میں کشیدگی کی وجہ سے تقربیاً 30 لاکھ لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔یہ انتخابات توانائی کے بحران کے دوران ہوئے کیونکہ روس نے جون میں بل کی عدم ادائیگی کے تنازعے میں گیس کی سپلائی معطل کر دی ہے۔انتخابات میں حصہ لینے والی اہم پارٹیوں میں پوروشینکو کا پوروشینکو بلاک، وزیر اعظم آرسینی یاتسین یکتا کی پارٹی پیپلز فرنٹ،اوہلے لیاشکو کی قوم پرست ریڈیکل پارٹی، اورسابق وزیر اعظم یولیا ٹومیشینکو کی فادرلینڈ پارٹی شامل تھیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) قطر میں سختی سے اس بات کی تردید کر دی گئی ہے کےان کا ملک شام میں دولت اسلامیہ جیسے کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔قطر نے مزید کہا کہ نھوں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور دوسری مغربی اور عرب انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر صرف معتدل جنگجوؤں کو امداد دی ہے۔اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ مالی تعاون پر سختی کے ساتھ کنٹرول جاری ہے-قطر کے بارے میں یہ خیال بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس کے القاعدہ سے منسلک جماعت النصرت فرنٹ سے روابط ہیں۔
لیکن قطر کی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر سمیت دیگر حکام کا کہنا ہے کہ قطر کے پاس شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والی جماعتوں کی حمایت کے متعلق کچھ چھپانے کے لیے نہیں ہے-ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2012 میں شام کے متعلق پالیسی کی ذمہ داری جب قطر کی انٹیلیجنس نے لی تو اس کے بعد سے مالی کنٹرول لایا گیا - اور مالی امداد کرنے والے کئی مشتبہ افراد کو فرگتار کیا گیا۔
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)جنوبی افریقہ میں پولیس حکام کے مطابق ملک کے قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اور گول کیپر سینزو میوا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ستائیس سالہ سینزو اورلانڈو پائریٹس کلب کے لیے بھی کھیلتے تھے اور انھوں نے گذشتہ چار افریقہ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی۔جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے دو افراد گھر کے اندر داخل ہوئے جبکہ ایک باہر کھڑا رہا۔گولیاں چلنے کے بعد تینو افراد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ مقامی میڈیا نے اسے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
اس واقعے کے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے معلومات فراہم کرنے پر 14000 ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔
سیزو میوا کو جب ہستپال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔
ایمز ٹی وی (بنوں) آئی ڈی پیزقبائل کا مشترکہ گرینڈ جرگہ بنوں کے علاقے ٹاﺅن شپ میں منعقد ہوا جس میں کثیرتعدادمیں آئی ڈی پیز مشران نے شرکت کی، جرگے سے خطاب کر تے ہوئےمشران کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیرستان کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کوپیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ باعزت طریقے سے واپس جانا چاہتے ہیں، انکے قبائل کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ ہے جنہوں نے 18 کروڑ عوام کیلئے قربانی دی اور وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انھوں نے کہا کہ انکے مسائل بہت زیادہ ہیں،انہیں جو راشن دیا جا رہا ہے وہ جانوروں کے کھانے کا بھی نہیں ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں ایف ڈی ایم اے جیسے کرپٹ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے انہیں کوئی پیکج نہیں دیا گیا ہے۔ مشران کا کہنا تھا کہ انہیں آپریشن کا ٹائم فریم دیا جائے کیونکہ اس جنگ کی وجہ سے انکے 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے اور انکے بچوں کی تعلیم ضائع ہورہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایسا ہی آپریشن جنوبی وزیرستان میں بھی شروع کیا گیا تھا ،آج 7 سال بھی اس آپریشن کے آئی ڈی پیز ابھی تک واپس نہیں جاسکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انکی واپسی پر پہلے مشران کو وہاں کا وزٹ کرایا جائے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے کیونکہ وہ پاکستان کی بقا کی خاطر ہجرت کرکے آئے ہیں، اگر انکے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو محرم کے بعد متحد قبائل کا لاکھوں افراد کا دھرنا پشاور اور اسلام آباد میں ہوگا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے توانائی کی تجارت سے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی سفارت کاری کے باعث افغانستان سے انتہائی کم ٹرانزٹ ٹیرف پر بجلی کی درآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان، تاجکستان اورکرغستان سے افغانستان کے ذریعے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا ، جس سے پاکستان کی توانائی کا 20 فیصد کمی کو پورا کیا جائے گا۔CASA-1000 پراجیکٹ پاکستان کو وسطی ایشیا سے معاشی طور پر ملانے والا پہلا ٹھوس منصوبہ ہے جو آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں ترقی کے نئے باب کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں توانائی کے کثیر ذخائر موجود ہیں ، جن کی درآمد پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔پاکستان ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے بجلی درآمد کر رہا ہے اور وسطی ایشیا کے ساتھ بجلی کی درآمد کا نیا معاہدہ خطے میں تجارت میں اضافے اور معاشی ترقی کا باعث ہو گا۔
ایمز ٹی وی (سوات) سوات میں کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اور علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھجوادیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (سوات) سوات میں کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اور علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھجوادیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دے رہے ہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کا حل اپنے طریقے سے چاہتا ہے لیکن پاکستان اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں غیرموثر نہیں ہوئیں ، ہماری اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو مزید متحرک بنانے کے لئےعالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ حکومت مختلف ممالک میں خصوصی نمائندے بھیجے گی تاکہ انہیں کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
ایمز ٹی وی (میڈرڈ) اسپینش لیگ،دومہنگےترین کلبزاورمہنگےترین کھلاڑیوں کااہم میچ آج ہوگا، رونالڈو کی رئیل میڈرڈ میسی کی بارسلونا سے ٹکرائے گی، ایک ٹکٹ میں شائقین کو دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کا میلہ دیکھنے کو ملے گا۔
فٹ بال کے دیوانوں کے لئے آج ہے بڑا میچ، بارسلونا کا ہوگا رئیل میڈرڈ سے ٹاکرا، فٹبال کا ڈریکولا بھی آج پھر سے ہوجائے گا آزاد، سواریز چارماہ کی پابندی کے بعد بارسلونا کی جرسی پہنے گا۔
رئیل میڈرڈ کے دیوانے بیل کو کھیلتے نہیں دیکھ پائیں گے، لیکن رونالڈو، روڈریگز، بے بے اور بینزیما کی موجودگی بیل کی کمی پورا کرے گی۔ میسی الیون میں نیمار کا بخار بھی سر چڑھ کر بولے گا، انستیا اور زاوی حملوں کو روکیں گے۔ دنیا کے مہنگے ترین فٹبالرز کا دھماکے دار میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔
تازہ ترین اعداد وشمارکے مطابق رلاا میڈریڈ دو ارب دس کروڑ پاونڈ اور بارسلونا دو ارب پاونڈ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کلب ہیں۔ اس میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑی رونالڈو کے فیس بک پر دس کروڑ جبکہ میسی کے سات کروڑ فالورز ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے وائین رونی تیسرے نمبر پر ہیں۔