ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پاکستان نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائی میں لشکر اسلام اور دیگر شدت پسند گروپوں کی حمایت کر دی-
اس کے علاوہ تمام مجاہدین جنھوں نے امیر تحریک طالبان پاکستان فضل اللہ خراسانی سے بیعت کی ہے انتظار میں ہیں۔‘
بیان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی رہبری شوریٰ نےکچھ عرصہ قبل مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کو معزول کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد آج تحریک کی شورٰی کی طرف سے باقاعدہ طور پر نئے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم نے نئے ترجمان کے ساتھ رابطے کے لیے نئی ای میل بھی جاری کی ہے۔ مبصرین کے خیال میں شاہد اللہ شاہد کی معزولی کے بعد پہلی مرتبہ تحریک نے نئے ترجمان کی تقرری میں اتنا وقت لیا ہے۔ اس سے قبل نئے ترجمان کے نام کا اعلان فوری طور پر کردیا جاتا تھا۔ بعض ماہرین اسے تحریک کو درپیش مشکلات کی عکاسی قرار دیتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈسیک) امریکہ میں اطلاعات کے مطابق تجربہ کار سفارت کار اور پاکستانی امور کی ماہر رابن رافیل کے خلاف وفاقی سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں
۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ رابن فیل کے خلاف کاؤنٹر انٹیلی جنس یا جاسوسی سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں اور ان کی سکیورٹی کلیئرنس یا خطرے سے پاک حیثیت کو واپس لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے گذشتہ مہینے شمالی واشنگٹن میں رابن رافیل کے گھر کی تلاشی لی تھی جبکہ امریکی محکمۂ خارجہ میں ان کے دفتر کا بھی معائنہ کیا تھا۔واشنگٹن کی سفارتی اور ماہرین کے حلقوں میں اہم مقام رکھنے والی رافیل کو گذشتہ مہینے انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا تھا اور گذشتہ ہفتے محکمۂ خارجہ نے ان کے نوکری کے معاہدے کی تجدید نہیں کی۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکہ نےترکی کے ساتھ شام کی سرحد کے قریب خراساں گروپ کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں گاڑیاں اور عمارتیں بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان حملوں میں کئی شدت پسند اور دو بچے ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کی یہ تنظیم شام میں تشدد کے واقعات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو سرمدہ میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں ان عمارتوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جنھیں تربیت اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
اہلکار نے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ فرانسیسی شدت پسند فضائی کارروائی میں ہلاک ہوئے یا نہیں لیکن ’میرے خیال میں نشانہ بنے۔‘
خراسان گروپ کے بارے میں کم ہی معلومات سامنے آئیں ہیں لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے
تجربہ کار جنگجوؤں پر مشتمل ہے جو القاعدہ کے شام کے شاخ النصریٰ فرنٹ میں گل مل گیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ گروپ بشارالاسد کی حکومت کو گرانے کے بجائے مغربی ممالک پر حملوں کے لیے شام کی سرزمین کو اپنے ٹھکانے کے طور استعمال کر رہا ہے۔
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک )
عالمی پولیس کی تنظیم انٹرپول کا کہنا ہے کہ کئی افراد عراق اور شام میں شدت پسند گروہوں کے شانہ بشانہ لڑنے کی غرض سے کروز شپس کے ذریعے جاتے ہیں-
تنظیم کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں میں سفر کرنے کے لیے سخت چیکنگ کو کروز شپس کے لیے اختیار کیا جائے اس سے پہلے کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن جائے۔
مناکو میں بات کرتے ہوئے انٹرپول کے سربراہ رونلڈ نوبل نے کہا کہ ملکوں کو چاہیے کہ وہ ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کے بارے میں معلومات لیں اور اس کے ساتھ بحری جہازوں سے سفر کرنے والوں پر بھی سخت نظر رکھیں۔
انٹرپول کے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر پیئر شینٹ ہیلیئر نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا شدت پسند اب ہوائی جہاز کی بجائے دیگر طریقوں سے تصادم والے علاقوں کی جانب سفر کر رہے ہیں۔
’ان کو معلوم ہے کہ ہوائی اڈوں پر نگرانی سخت ہوتی ہے اس لیے وہ کروز شپس میں سفر کرتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا ’کروز شپس کا مختلف بندر گاہوں پر رکنے کی وجہ سے یہ شدت پسند سکیورٹی ایجنسیوں کی نظر میں آئے بغیر شام اور عراق تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایسے شواہد بھی ہیں کہ جنگجو خاص طور پر یورپ سے آنے والے افراد جہاد میں حصہ لینے کے لیے ترکی کے ساحلی شہر ازمیت پہنچتے ہیں۔
انٹرپول کا کہنا ہے کہ ان شدت پسندوں کو روکنے کے لیے ممالک میں مزید معلومات کا تبادلہ ہونا اہم ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنےخط میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای پر ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
یہ خط گذشتہ مہینے بھیجا گیا تھا اور صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد براک اوباما کا ایرانی رہنما کے نام یہ اس قسم کا چوتھا خط ہے۔ خط لکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ صدر براک اوباما کے خیال میں ایران کو دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل کرنا بہت اہم ہے۔
ادھر ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی حتمی سمجھوتہ ابھی تک نہیں طے پایا۔
امریکہ کے سیکریٹری خارجہ جان کیری ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف سے اس ہفتے کے اواخر میں اومان میں مذاکرات کریں گے۔
عالمی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران نیوکلیئر بم بنانے کی کوشش کر رہا جسے ایران مسترد کرتا ہے۔
گذشتہ سال ایک عبوری معاہدے کے تحت بعض جوہری سرگرمیاں ترک کرنے کے بدلے ایران کے خلاف پابندیاں نرم کر دیں گئی تھیں۔
گزشتہ روز کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر جان بوہنر نے کہا کہ وہ ایران کے رہنماووں پر اعتبار نہیں کرتے اور اسے دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔
ایمز ٹی وی (خیبرایجنسی) پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی میں ” خیبرٹو ‘‘کے نام سے جاری آپریشن میں فورسز کو بھرپور کامیابی مل رہی ہے،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحصیل وادی تیرہ کے علاقے اکاخیل اور سپاہ میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ 5 نومبر کو بھی اکاخیل میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی فارن ڈیسک ۔
ویٹیکن میں رومن کیتھلک چرچ کونسل کے بین المذاہب کے سربراہ کارڈینل ژو لوئی ٹوروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو قصور میں عیسائی جوڑے شہزاد مسیح اور شمع بی بی کی مار پیٹ اور زندہ جلائے جانے کی تفصیلات جان کر نہایت حیرت ہوئی ہے۔
انھوں نے پاکستان کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مجرمانہ فعل کی مذمت کریں۔
ان کا کہنا تھا ’اس مجرمانہ فعل سے تمام انسانیت شرمندہ ہوئی ہے۔ سب سے پہلے متاثر مسلمان ہوئے ہیں کیونکہ ایسے مجرمانہ فعل اسلام کی شبیہہ کو خراب کرتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ چار نومبر کو پنجاب کے ضلع قصور میں کے نواحی گاؤں رادھا کشن میں ایک مشتعل ہجوم نے ایک عیسائی جوڑے کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا تھا۔
ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو اور مٹھی کے سول اسپتال میں قحط سالی کے شکار 2 بچے دوران علاج چل بسے جس کے بعد ایک ماہ میں غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 29 اور گزشتہ 38 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔ مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار متعدد بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے ترتیب دی گئی رپورٹ میں تھر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار سندھ حکومت اور صوبائی اداروں کو ٹھہرایا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایمز ٹی وی فارن ڈیسک
امریکی نیوی سیلز کے سابق اہلکار رابرٹ اونیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسامہ بن لادن کی جس گولی سے ہلاکت ہوئی تھی وہ انھوں نے چلائی تھی۔
تاہم یہ رابرٹ کا یہ دعویٰ اسی ٹیم میں شامل میٹ بسونیٹ کی کتاب میں اس کارروائی کے حوالے سے دی گئی معلومات کے مترادف ہے۔
رابرٹ کے مطابق وہ اور ایک اور نیوی سیل، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی تیسری منزل پر گئے اور دیکھا کہ اسامہ نے ایک کمرے کے دروازے سے باہر دیکھا۔
میٹ اور رابرٹ جو بھی کہیں اصل حقیقت کئی سال بعد امریکی حکومت کی جانب ہی سے سامنے آئے گی
رابرٹ کا کہنا ہے کہ تھوڑی ہی دیر بعد وہ کمرے میں داخل ہوئے اور انھوں نے اسامہ کے سر پر گولیاں ماریں۔
تاہم میٹ بسونیٹ نے اپنی کتاب ’نو ایزی ڈے‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ پوائنٹ مین (یعنی وہ سیل جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے اسامہ کو ہلاک کیا۔
ایبٹ آباد میں واقع اسامہ بن لادن کے مکان میں اندھیرے کی وجہ سے نیوی سیلز یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا اس بات کا تعین کرنا ممکن ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کس کی گولی سے ہوئی
دوسری جانب میٹ اپنی کتاب میں خفیہ معلومات شائع کرنے کے حوالے سے زیر تفتیش ہیں۔
میٹ اور رابرٹ جو بھی کہیں اصل حقیقت کئی سال بعد امریکی حکومت کی جانب ہی سے سامنے آئے گی۔
امریکی محکمہ دفاع نے رابرٹ کی جانب سے کیے جانے والوں دعوؤں کے برے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم سینییر حکام نے پچھلے ہفتے نیوی سیلز کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آپریشنل معلومات کے حوالے سے تبصرے کرنے سے اجتناب کریں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی مدت ملازمت آج ختم ہو رہی ہے ،جس کے بعد وہ آج اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان آخترہونگے، جو آج ملک کے سب سے بڑے انٹلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سےاپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ترقی سے قبل کراچی میں ڈی جی رینجزز کے عہدے پر فائز تھے۔