بدھ, 24 اپریل 2024


محمود اچکزئی قوم سے معافی مانگنے کے لئے تیار

ایمزٹی وی(بلوچستان ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو پر قائم ہوں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی جائے اگر ان کے پارلیمنٹ تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ایک لفظ بھی غلط یا ذومعنی نکلا تو وہ اس پر قوم سے معافی مانگیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے میری تقریر سنی ہی نہیں، سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کا ٹاسک انٹیلی جنس اداروں کو دینے کا کہا تھا، ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی پالیسی ختم کی جائے تو یہاں حالات ازخود بہتر ہونگے، باہر کی ایجنسیاں ہم پر کیوں رحم کریں گی ہم نے اپنے گھر کو خود ٹھیک کرنا ہوگا۔ اپوزیشن پاناما لیکس میں وزیراعظم میاں نوازشریف کانام دکھائے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں ان کا ساتھ دونگا، میں نے پہلی بات یہ کہی کہ سانحہ سول اسپتال کوئٹہ پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے جبکہ دوسری بات یہ کہی کہ دنیا کی کوئی بھی فوج عوام کے تعاون کے بغیر جنگ نہیں جیت سکتی ،جبکہ تیسری بات یہ تھی کہ ہماری ایجنسیاں گدلے پانی سے سوئیاں تو ڈھونڈ لیتی ہیں انھیں سول اسپتال سانحہ کی تحقیقات کا ٹاسک دیا جائے، میں پاگل ہوں اور نہ ہی میرا دماغ خراب ہے جب کہ جوکہا اس پرقائم ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment