جمعہ, 19 اپریل 2024


کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم شروع، سیکیورٹی کے سخت انتظامات 

ایمزٹی وی (صحت)  کوئٹہ میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہوگئی ہے، مہم کے لئے خصوصی انتظامات کئےگئےہیں۔ محکمہ بلوچستان ذرائع کے مطابق خصوصی مہم کےدوران کوئٹہ میں تقریبا چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کےقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کے رضاکار شہر کے مختلف علاقوں، بس اڈوں اور مراکز صحت میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں جبکہ مہم کے دوران موبائل ٹیموں کےعلاوہ مختلف ٹرانزٹ مقامات پر بھی بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا بندوبست کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کےدوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور خاص طور پر گزشتہ ماہ کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ٹیموں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، رواں سال کوئٹہ میں اب تک پولیو وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انسداد پولیو کی خصوصی مہم 18 دسمبر تک جاری رہے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment