جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے، آرمی چیف 

ایمزٹی وی (سیاسی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے، انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملکی دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں رہیںگے اور مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ آرمی چیف نے یہ بات کوئٹہ کے ای ایم ای سینٹر میں ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ تقریب میں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، کمانڈر سدرن کمانڈ بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جوان اندرونی اور بیرونی خطرات سےنمٹنے میں بھرپور کردار ادا کریںگے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بلوچستان کے عوام اس حقیقت کو جانتے ہوئے تمام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر رہے ہیں۔ آج الحمداللہ بلوچستان کے بھائیوں میں یہ احساس اور یقین پیدا ہو چکا ہے کہ انکی خوشحالی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment