ھفتہ, 20 اپریل 2024


ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے

ایمزٹی وی(کوئٹہ) ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ بچوں کا تعلق نصیرآباد اور قلعہ عبداللہ، بنوں اور سانگھڑ سے ہے۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں سامنے آنے والے نئے پولیو کیسز میں سے ایک کیس سندھ ، ایک خیبر پختونخوا اور دو بلوچستان سے ہیں ۔ رواں سال اب تک مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 287 ہو گئی ہے۔ فاٹا سے 173، خیبرپختونخوا سے 64، سندھ سے 28، بلوچستان 19 اور پنجاب سے پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment