بدھ, 24 اپریل 2024


ایک ہزار کلو سے زائددھماکہ خیزموادبھی برآمد

 

 

ایمز ٹی وی (حب )حب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ پاکستا ن کے امیر کو ہلاک کر دیا ۔

رینجرز ، ایف سی اور پولیس نے بلوچستان کے ضلع حب میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس دوران کالعدم تنظیم جنداللہ پاکستان کاامیر عارف عرف ثاقب مارا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد القاعدہ ، لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم جماعتوں کیساتھ ملکر کارروائیاں کرتا تھا جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردعارف کی کمین گاہ سے ایک ہزار کلو سے زائددھماکہ خیزموادبھی برآمد کیا ہے۔

دہشت گرد سندھ، کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی تحریب کارانہ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment