جمعہ, 29 مارچ 2024


جنداللہ پاکستان کاامیرعارف عرف ثاقب انجم مقابلے میں جان بحق


ایمز ٹی وی(بلوچستان) صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں جنداللہ پاکستان کاامیرعارف عرف ثاقب انجم مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کےضلع حب میں حساس اداروں کی نشاندہی پر رینجرزایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم جند اللہ پاکستان کا امیر عارف عرف ثاقب انجم ہلاک مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

دہشت گرد عارف عرف ثاقب انجم کراچی سندھ ،بلوچستان میں خود کش حملوں کاماسٹرمائنڈتھا۔ دہشت گرد القاعدہ،داعش اور جماعت الحرار کے اشتراک سے کارروائیاں کرتا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردعارف کی کمین گاہ سے ایک ہزار کلو سے زائددھماکہ خیزموادبھی برآمد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: کالعدم تنظیم کے 3 ارکان گرفتار

یاد رہے اس سے قبل گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں مقابلے کے بعد تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی: منگھو پیرمیں رینجرز کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روزرینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے مضافاتی علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ٹارگٹڈ آپریشن میں 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھااور آپریشن کے دوران 1رینجزر اہلکار بھی زخمی ہوگیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment