جمعرات, 25 اپریل 2024


پاکستانی باکسر محمد وسیم کی کامیابی ملک بھر میں جشن


ایمز ٹی وی(کوئٹہ) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل فائٹ جیت کر ملک کا نام ایک بار پھر روشن کر دیا

محمد وسیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے رنگ میں اترے اور انہوں نے فلپائن سے تعلق رکھنے والے حریف میگرامو کوزیر کردیا ۔فلائی ویٹ سلور کیٹگری میںمحمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو 112 کے مقابلے میں 114 پوائنٹس سے شکست سے کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ باکسر کی کامیابی کے ساتھ ہی ملک بھر اور خاص طور ان کے گھر میں جشن منایا گیا۔ محمد وسیم نے میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس کے علاوہ میرے والدین کی دعائیں اور پوری قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھیں جس کی وجہ سے میں یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا۔ ۔واضح رہے کہ محمد وسیم فلائی ویٹ سلور کیٹگری کے مقابلے میں پہلے بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور اس بار وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے رنگ میں اترے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment