جمعرات, 18 اپریل 2024


بلوچستان کی جائزشکایات دورکرنا وفاق کی ذمےداری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

 


ایمزٹی وی(گوادر) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 70 سال کے دوران بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا اوراسی وجہ سے بلوچ عوام کو وفاق سے جائز شکایت ہوئیں۔
لاہورمیں بلوچستان کے ساحلی شہرگوادرسے تعلق رکھنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے بغیرپاکستان نا مکمل ہے، 70 سال کےدوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، بلوچستان کے عوام کووفاق سے جائزشکایت ہوئیں، بلوچستان کی جائزشکایات دورکرنا وفاق کی ذمےداری ہے اوررہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں صوبے 4 بھائی ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ملا کر ہم ایک کنبہ ہیں جس کا سربراہ وفاق ہے، ماضی میں پنجاب کوبڑا بھائی کہہ کر طعنہ زنی کی جاتی رہی لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، بلوچستان کی شکایات کو حالیہ برسوں میں دور کیا گیا ہے، این ایف سی ایوارڈ 10-2009 میں بلوچستان کو پہلی بار سب سے زیادہ فنڈزدیے گئے، پنجاب نے اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کی جائز ضروریات پوری کرنے کے لیے دیے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment