Print this page

صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے ارکان مچھ جیل پہنچ گئے

ایمز ٹی وی(مچھ) صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے ارکان مچھ جیل پہنچ گئے، ڈی آئی جی امیر شیخ اور دیگر ارکان جیل میں صولت مرزا سے بیان لیں گے۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے صولت مرزا سے اس کے ویڈیو بیان کی روشنی میں دوبارہ تحقیقات کے لئے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی، جس میں پولیس کے علاوہ سندھ رینجرز، آئی بی، ایف آئی اے ، ایم آئی ، آئی ایس آئی اور سی آئی ڈی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

مچھ جیل کو ملنے والے نوٹی فکیشن کے تحت تحقیقاتی ٹیم مچھ سینٹرل جیل میں صولت مرزا سے تفتیش شروع کرے گی۔دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان نے بھی مچھ جیل کے حکام کو جے آئی ٹی کے ارکان سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی لیکن ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد اس کی سزا پر عمل درآمد 72 گھنٹے کے لئے موخر کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھیا

پرنٹ یا ایمیل کریں