بدھ, 24 اپریل 2024


کوئٹہ دھماکہ، فضا تاحال سوگوار

 

ایمزٹی وی (کوئٹہ)گزشتہ روزہونے والے دھماکے کے بعد علاقے کوتاحال فورسز نے گھیرے میں لیا ہوا ہے جب کہ فضا تاحال سوگوار ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روزہونے والے کوئٹہ دھماکے کے بعد علاقے کی فضا تاحال سوگوار ہے، علاقے کی تمام دکانیں بند جب کہ شہریوں اوراڈے سے دیگر شہروں کو جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تجارتی علاقے بند ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری رات گئے وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس احسن محبوب سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے مل کردہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کریں گے اور صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گے۔ شرکا نے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہ ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن تیز کئے جائیں گے جب کہ صوبے بھرمیں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment