جمعہ, 19 اپریل 2024


بیرون ملک کے بجائے موت کی وادی بھیجنے والا سفاک قاتل گرفتار

 

ایمزٹی وی(تربت)تربت میں قتل ہونے والے 5 نوجوانوں کو کوئٹہ بھیجنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا زرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے 5 افراد کو جرمنی بھیجنے کی لالچ دے کر موت کی وادی میں دھکیلنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل شکیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے اور نوجوانوں کو پہلے کوئٹہ میں صادق نامی اپنے دوست کے پاس ٹھہراتا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم صادق کو کوئٹہ اور ملزم سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتارکیا گیا، دونوں ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور سہیل شکیل نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو بھاری رقم کے عوض جرمنی بھجواتا تھا اور کوئٹہ میں 50 ہزار روپے فی کس کے عوض صادق کے پاس ٹھہراتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تربت میں قتل ہونے والے 15 افراد بھی سہیل شکیل اور صادق کے دیے گئے لالچ میں پھنس کر جرمنی جانا چاہتے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment