بدھ, 24 اپریل 2024


کوئٹہ میں زوردار دھماکہ

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بابا چوک پر بس اڈے کے قریب دھماکے میں 3 افرادجاں بحق جبکہ خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکےمیں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریب کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خود کش لگتا ہے، مبینہ حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment