ھفتہ, 20 اپریل 2024


ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتمادآج سے پیش

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، جس میں منحرف اراکین وزیراعلیٰ کے خلاف باقاعدہ تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ ان اراکین کا دعویٰ ہے کہ انہیں 65 کے ایوان میں 40 سے زائد کی حمایت حاصل ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) کے 11، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 8، ق لیگ کے 5، بی این پی مینگل کے 2 ارکان کے علاوہ ایم ڈبلیوایم، نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔
دوسری طرف آج بھی منحرف اراکین کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کوتحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے 33 اراکین کی حمایت درکارہوگی تاہم اس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی 3 سے 7 روز میں اس پر رائے شماری کرائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف بغاوت کو ناکام بنانے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز خصوصی طور پر کوئٹہ پہنچے تھے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment