منگل, 23 اپریل 2024


تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے استعفے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیاہے اور وہ گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیاتھا جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کچھ دیر میں بھی گورنر ہاﺅس میں محمود خان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
قبل ازیں ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان اچکزئی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان نے نواب ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا کوئی مشورہ نہیں دیا،ہمارے پاس اکثریت ہے اور اسمبلی میں ثابت کریں گے اور وزیراعظم کے مشورے کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں،جان اچکزئی نے کہاکہ اپوزیشن کے اکثریت کے دعوﺅں میں کوئی حقیقت نہیں ،ہمارے پاس اکثریت اور اسمبلی میں یہ ثابت کریں گے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment