جمعرات, 25 اپریل 2024


زمین کے تنازعے نے 8 افراد کی جان لےلی

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)سرحدی علاقے برابچہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے برابچہ میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایف سی اور لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات پر قابو پالیا۔ لاشوں اور زخمی افراد کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment