Print this page

ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی

 

کوئٹہ : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران پکڑے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، آرپی جی راکٹ، اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔ ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں