جمعہ, 26 اپریل 2024


کوئلے کے کان میں کان کن پھنس گئے

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 9 کان کن پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 9 کان کن پھنس گئے جب کہ دیگر 5 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 23 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment