ھفتہ, 20 اپریل 2024


میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کایہ ادارہ برقراررہےگا

 

کوئٹہ: چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔
کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں کے لئے بہترین تحفہ ہوگا، اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم مہم کے حوالے سے بہت محبت ملی ہے، ڈیم ہماری بقا اورآنے والی نسلوں کے لیے ناگزیرہوچکا ہے، خدا کا واسطہ اس ملک سے محبت کریں، ایک سال اس ملک کو دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کیا لوگوں کونہیں معلوم تھا کہ بلوچستان میں پانی کی کس حد تک سطح گررہی ہے، اس کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے، ان لوگوں کا کسی نے احتساب نہیں کرنا ہے، اب وقت ہے کہ ملک کو لوٹایا جائے، قوم کو آگے آنا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے، ہم نے ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment