Print this page

پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کےدوران دھماکہ

پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کے دوران لورالائی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لورالائی میں پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں