Print this page

کراچی بس ٹرمینل کےقریب زوردار دھماکہ

 

چمن: چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق مال روڈ پر دھماکہ کراچی بس ٹرمینل کے قریب ہوا۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی
دھماکہ کی وجہ سے قریب موجود گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ کراچی جانے والے کوچز کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس، لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں