Print this page

تعلیمی اداروں میں کاربویٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری موثر کاروائیوں اور تعلیمی اداروں میں کاربویٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گٹکے کی خرید وفروخت اور اسمگلنگ پر پابندی عائد کی جائے ،جب کہ آئندہ ۶ ماہ کے اندر ڈویژ نل ہیڈ کو ار ٹر ز میں فوڈ ڈائر یکٹوریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے.

پرنٹ یا ایمیل کریں