ھفتہ, 20 اپریل 2024


عبدالقدوس روڈ میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال ،مکینوں کو مشکلات

کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) عبدالقدوس روڈ ( کچرہ روڈ ) کے مکینوں نے کہا ہے کہ علاقے میںجا بجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور کچرادان مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے گندگی کی وجہ سے مکھیوں مچھروں کی بہتات ہے اور تعفن پھیل گیا ہے جبکہ کچرہ دان کا کوڑا کرکٹ بھی ارد گردبکھرا پڑا رہتا ہے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام سے اپیل کی کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment