منگل, 16 اپریل 2024


بلوچستان سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ایمز ٹی وی (بلو چستان )پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ان افراد کی لاشیں ضلعے کے علاقے ہوشاپ سے ملی ہیں۔ انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ انھیں ہوشاپ میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد لیویز فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس خبر کی تصدیق کی۔ انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہوشاپ میں ان افراد کی شناخت نہیں ہو سکی جس کے باعث ان لاشوں کو تربت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment