جمعرات, 25 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


پولیو ٹیم پرفائرنگ ، تین خواتین سمیت چار پولیو رضاکار جاں بحق 

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیو ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ کی جس کے  نتیجے میں تین خواتین سمیت چار پولیو رضاکار جاں بحق ہوگئے،جن میں سے دو کی شناخت حمیدہ اور اعجاز کے نام سے ظاہر کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیو رضاکار معمول کے مطابق بچوں کو قطرے پلا نے جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور مرد رضاکار موقع پر جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاجہاں طبی امداد کے دوران زخمی بھی چل بسے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment