ھفتہ, 20 اپریل 2024


پولو فیسٹول کا میدان آج سجے گا


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) گلگت بلتستان کے خوبصوررت ترین سیاحتی مقام راما میں ہونے والا پولو فیسٹول کامیدان آج سجے گا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان جعفراللہ خان اورمیرمحفل پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل ہونگے۔

اس فیسٹول میں گلگت بلتستان کے 6اضلاع جس میں دیامر ،استور ،اسکردو ،گلگت ،غذر ،گا نچھے اورنگر کی پولو ٹیمیں شرکت کرینگی۔جس میں ضلع استور کی 2ٹیمیں شامل ہیں ۔راما فیسٹول میں گلگت بلتستان کی 8 ٹیمیں نے شرکت کررہی ہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے آفس میں پولو ڈراز ہوئے ۔ جس میں ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی ،پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر اشرف گل ،سمیت استور پولوایسوسی ایشن اور دیگر اضلاع سے آنے والی پولو ٹیمو ں کے صد ور اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کیا ۔

پول اے میں دیامر ،سکردو،استور گرین اور نگر شامل ہیں ۔پول بی میں استور اے، گا نچھے ،غذر اور گلگت شامل ہیں ۔آج پہلا میچ پول اے کی ٹیموں کے درمیان بوقت 10 بجے استورگرین بمقابلہ نگر دوسر ا میچ 3بجے سکردو بامقابلہ دیامر ہو گا ۔ اور دوسرے راﺅنڈ میں پول بی کے ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔

۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے کہا کہ میں استوری عوام پولو ایسوسی ایشن استور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع سے آئے ہوئے پولو ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہو ں اور امید رکھتا ہوں کہ تمام پولو کھلاڈی اس فیسٹول میں اچھے کھیل کا مظاہرہ اور نظم و ضبط کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فیسٹول کو کامیاب بناینگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment