ھفتہ, 20 اپریل 2024


ملک بھر میں موسم ابر آلود، ٹریفک و فلائٹ شیڈول متاثر

ایمزٹی وی (موسمیات) گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ پنجاب میں دھند کی وجہ سے ٹریفک اور فلائٹ شیڈیول متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔ پنجاب میں ملتان، فیصل آباد، بہاول پور، مظفر گڑھ سمیت بیشتر علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی ہے جس سے ٹریفک کی روانی اور فلائٹ شیڈیول بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں اسکردو، ہنزہ نگر، استور اور غذر میں موسم ابر آلود ہے جبکہ شدید سردی کی لہر برقرار ہے، سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس مہنگے داموں میں فروخت ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہےگا۔ مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment