منگل, 23 اپریل 2024


طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ نے کنٹرول روم میں مے ڈے کال دی


ایمز ٹی وی (چترال )چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے


یہ طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پی آئی اے کے طیارے پی کے 661نے چترال سے اسلام آباد کے لیے 3بجکر 50منٹ پر اڑان بھری جس نے 4بج کر 45منٹ پراسلام آباد پہنچنا تھا لیکن تقریباً4بجکر 40منٹ پر طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منتقطع ہو گیا ۔کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے سے پہلے طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ نے کنٹرول روم میں مے ڈے کال دی تھی جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پائلٹ کا طیارے پر کنٹرول نہیں ہے

اورصورتحال خطرناک ہے ۔جس وقت طیارے کا رابطہ منقطع ہوا اس وقت طیارہ حویلیاں پہنچا تھا۔بتا یا جا رہا ہے کہ طیارے میں 47افراد سوار تھے ۔لاپتہ ہونے والا پی آئی اے کا یہ طیارہ اے ٹی آر ہے جو چترال سے اسلام آباد کی پرواز کرتا ہے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حویلیاں کے قریب آرڈیننس فیکٹری کے قریب پہاڑی علاقے میں لوگوں نے طیارہ گرتے ہوئے دیکھا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جس جگہ پر طیارے کے گرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں وہاں سے دھویں کے گہرے بادل اٹھ رہے ہیں اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہو چکی ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment