جمعہ, 19 اپریل 2024


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےطلبہ وطالبات کےلئےڈریس کوڈجاری کردیا

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےطلبہ وطالبات کےلئےڈریس کوڈجاری کردیاہے۔

تنگ لباس،کھلے گلے والے کپڑے اور ہاف آستین پر پابندی ہو گی جبکہ کلاس روم میں پی کیپ اور سن گلاسز کی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جبکہ طالبات کےلئےگھٹنو ں تک لمبی قمیض ہونا لازمی ہے چوڑی داراورتنگ پاجامہ کی لمبائی بھی مناسب ہونی چاہیئے۔طالبات کو کھلےبالوں پر یونیورسٹی میں پابندی ہوگی۔طالبا ت کوہدایت کی گئی ہے کہ دوپٹہ اور حجاب پہنا جائے۔

شیخ الجامعہ نے ہدایات جاری کرتے ہو مزید کہا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment