ھفتہ, 20 اپریل 2024


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی: میٹرک کے ملتوی امتحانات 28اور 29اپریل کو ہونگے

ایمز ٹی وی ( گلگت بلتستان ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات کے دوران 4اور 5اپریل کو انگلش ، فزکس ، ایجوکیشن کے مضامین کے امتحانات اب 28اور 29اپریل کو ہونگے۔ ان مضامین کے امتحانات گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔اسی طرح 28اور 29اپریل کے پریکٹیکل امتحانات اب 25اور 26مئی کو ہونگے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق امتحانی مراکز میں حاضر ہوجائیں۔ -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment