Print this page

چین منصوبے میں پاک فوج کو شامل کرنےکاخواہشمند

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس اسکینڈل اور وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں قیام میں توسیع کی وجہ سے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور چین منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے پاک فوج کو اس میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سی پیک منصوبہ سویلین حکومت اور ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کا باعث بن رہا ہے اس حوالے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین پروجیکٹ کے منتظمین، خاص طور پر کئی وزراء کی شمولیت سے ناخوش ہے، جس کی وجہ سے سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، چین منصوبے کے لیے الگ ٹیم تشکیل دینا چاہتا تھا تاکہ اس منصوبے کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ سی پیک منصوبے میں ملٹری قیادت کے کردار کے حوالے سے ایک سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے اقتصادی اور اسٹریٹجک مفاد میں ہے اس لیے ہم اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 7 جون کو پاکستان میں چینی سفیرسن وی ڈانگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی، جس کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں