جمعہ, 19 اپریل 2024


نائیجیرین ہوابازوں کی تربیت پاک فضائیہ کےپائلٹ کریں گے

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نائیجیریا کو 10 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، دفاعی معاہدے کیلیے لیٹر آف کریڈٹ کو ستمبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔ طیاروں کی فروخت تقریباً ایک ارب 25 کروڑ 74 لاکھ روپے کے عوض کی جائے گی، ایک سپر مشاق طیارے پر لاگت کا تخمینہ 12 کروڑ 58 لاکھ روپے ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان نائیجیریا معاہدہ رواں سال کے اوائل میں طے ہوا۔

ذرائع کے مطابق سپر مشاق طیاروں کی فراہمی رواں سال شروع ہو گی اور آئندہ سال تک مکمل کر لی جائے گی، پاک فضائیہ کے پائلٹ نائیجیرین ہوا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے، طیارے نائیجیرین فضائیہ کے301 ہوا بازی تربیتی اسکول کڈونا کا حصہ ہوں گے، نائیجیریا سپر مشاق طیارے استعمال کرنے والا چھٹا ملک بن جائے گا، اس سے قبل سعودی عرب، ایران، شام، اومان اور جنوبی افریقہ بھی سپر مشاق طیارے استعمال کر رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment