Print this page

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے ہوئے انہیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دیا جس کے بعد اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مستردکردی گئی

اور موجودہ قیمتیں 31 اگست 2016 تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں میں بھی کمی کردی ہے۔

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے وزارت خزانہ کو 2 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جب کہ حکومت پٹرول پر 9 روپے 34 پیسے ٹیکس لے رہی ہے۔

واضح رہے اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں