×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کی عدم موجودگی کی وجہ سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی ، اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے تین ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈتنویراحمد، طارق پرویز اور سردار رضا کے نام پر مشاورت کی گئی  اس موقع پر اسحاق ڈارکے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے بتایاکہ فیصلے میں سیاسی پختگی دکھائی دے گی ، پہلے بھی کچھ نام چنے تھے لیکن کچھ اختلافات کی وجہ سے حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ، عدالت کے احکامات آگئے تو انشاءاللہ عدالتی ڈیڈلائن پر عمل کریں گے ۔ دونوں طرف سے نام سامنے آئے ، مشاورت کی ، تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے کیے اور کچھ نام شارٹ لسٹ کیے ہیں ، سب جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے ۔ اس سے قبل حکومت کو اختیار تھا لیکن اب چیف الیکشن کمشنر کے تقررکا اختیار پارلیمنٹ کو دے دیاگیاہے اور اب یہ کمیٹی کا اختیار ہوگاکہ وہ کس کو منتخب کرتی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیوایم کے ڈاکٹرفاروق سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے جس دوران اُنہیں چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اعتماد میں لیاگیا اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں