جمعہ, 19 اپریل 2024


امن سے متعلق ترکی اور پاکستان کے خیالات یکساں ہیں

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی.مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی میں عوام کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنانا جمہوریت کی فتح ہے اور پاکستان ترک عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے.

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی نے دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی،افغانستان میں امن سے متعلق ترکی اور پاکستان کے خیالات یکساں ہیں اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دوستی کو اسٹریٹجک تعلقات میں بدلنا چاہیے.

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم ہے،اس تنظیم نے تعلیمی اداروں اور دیگر شکلوں میں اپنا جال پھیلا رکھا ہے.ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ پاکستان یہ دوسرا گھر ہے اور یہاں آکر بے انتہا خوشی ہوتی ہے پاکستانی عوام اور حکومت نے بغاوت کچلنے کےلیے ہمارا بھرپور ساتھ دیا.

ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ہر شعبے میں ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات فروغ پائیں گے.یاد رہے کہ اس سے قبل ترکی کی جانب سے فتح اللہ گولن کی تنظیم سے متعلقہ اداروں کی بندش کے مطالبے پر پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا تھا کہ ’ہم ان اسکولوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ترک حکام سے رابطے میں ہیں.

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بات پر زیادہ غور ہو رہا ہےکہ ترکی ایسی کوئی تنظیم یا ادارہ تجویز کرے جو ان اسکولوں اور کالجوں کا انتظام سنبھال لے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment