Print this page

فوجداری قوانین میں تبدیلی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2016 قومی اسمبلی میں پیش كر دیا گیا جس میں بچوں كے ساتھ زیادتی كی سزا عمر قید یا سزائے موت مقرر كرنے كی تجویز دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی كے اجلاس میں مسرت احمد زیب نے تحریک کے ذریعے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2016 پیش کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ بل كی منظوری سے بچوں كے ساتھ زیادتی كرنے والوں كو پھانسی یا عمر قید كی سزا ملنی چاہیئے، موجودہ قانون كے تحت یہ سزا صرف 7 سال ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے بل كی مخالفت نہیں كی اور ایوان سے تحریك كی منظوری كے بعد مسرت احمد زیب نے بل ایوان میں پیش كیا۔

اس كے علاوہ قومی اسمبلی میں بے سہارا، یتامیٰ (بحالی و فلاح و بہبود) بل 2016 سینیٹ سے منظور كردہ صورت میں زیر غور لانے كی تحریك منظور كرتے ہوئے اس پر30 دنوں میں رپورٹ طلب كر لی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں