اتوار, 25 اکتوبر 2020


حکومت، تحریک انصاف اور سیاسی جرگے کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومت، تحریک انصاف اور سیاسی جرگے کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق کو ٹیلی فون  کر کے مذاکراتی عمل فوری شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے بھی مذاکراتی عمل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی ہم مذاکرات چاہتے ہیں۔ عمران خان سے بات کریں اور انہیں مذاکرات کی میز پر لیکر آئیں۔ سراج الحق نے مذاکراتی عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوجائیں۔ سراج الحق آج شام تک عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں مذاکرات عمل کی بحالی اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment