Print this page

سی پیک کا ایک جائزہ وفاقی کابینہ میں

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک منصوبے پر جاری کام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کابینہ کو سی پیک منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جب کہ تمام وفاقی سیکرٹریز کو بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے تیاری کے ساتھ اجلاس میں آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

اجلاس میں وزیراعظم کو کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا اور قومی اسمبلی میں ریفرنسز اور پاناما لیکس کے ایشو پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں