Print this page

الیکشن کمیشن یہ فیصلہ نہیں کر سکتا تو حکام گھر چلے جائیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے وزیراعظم کے خلاف تحریری ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آف شور کمپنیاں جب بنائی گئیں تو اس وقت حسن نواز اور مریم نواز کم عمر تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔ یہ بیان سراسر غلط ہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں اسٹیل ملز فروخت کرکے لندن میں فلیٹس خریدے تھے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب بھی صادق اور امین نہیں۔ اگر عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا تو تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن یہ فیصلہ نہیں کر سکتا تو حکام گھر چلے جائیں۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے وکیل عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اثاثوں میں 9 آف شور کمپنیوں اور مے فیئر فلیٹس کا ذکر نہیں کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں