Print this page

سینیگال کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سینیگال کے صدر میکی سال نے وزیر اعظم نواز شریف سے پہلے ون آن ون اور پھر وفد کی سطح پرملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں تجارت، زراعت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سینی گال کوزراعت کےشعبے میں تعاون فراہم کرسکتا ہے۔ اس سے قبل سینیگال کے صدرمیکی سال دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پروزیر اعظم کے ہمراہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز، دفاعی پیداوار کے وزیررانا تنویر حسین اور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ سینیگال کے صدر جونہی طیارے سے باہر آئے تو انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

     
     
 
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں