جمعہ, 19 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


فائرنگ کرنے والا میرے داماد کا گارڈ ہوا تو میں خود کو ذمہ دار سمجھوں گا،رانا ثنا اللہ 

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ اگر فائرنگ کرنے والا میرے داماد کا گارڈ ہوا تو میں خود کو ذمہ دار سمجھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں جو کچھ ہوا ہے اس کے ذمہ دار عمران خا ن اورشیخ رشید ہیں اور فائرنگ کرنے والے کا تعلق نہ تو ن لیگ سے ہے اور نہ وہ میرے داماد کا گارڈ ہے اور یہ ثابت ہو جائے کہ وہ میرے داماد کا گارڈہے تو میں خود کو ذمہ دار سمجھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فیصل آباد آئیں اور شوق سے ایف آئی آر درج کروائیں اور میں یقین دلاتاہوں کہ جیسے ہی عمران خان فیصل آباد پہنچیں گے تو اس سے پہلے ہمارے کارکنان گھنٹہ گھر چوک سے نکل جائیں گے اورمیرے ڈیرے پر کارکن پر امن رہیں گے اور کسی قسم کا تصاد م نہیں ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment