Print this page

اپوزیشن نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے,شاہ محمود قریشی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایک دن پہلے ہی بتادیا تھا کہ تحریک انصاف رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور جگہ بدلنے جا رہی ہے۔

یہ بھی بتایا تھا کہ وزیراعظم کے گھر کا گھیراو¿ ہوگا نہ ہی دھرنا دیا جائیگا۔ آج عمران خان نے اعلان کر دیا کہ وہ نوازشریف کے گھر نہیں جا رہے۔

مارچ کی تاریخ اور جگہ کو اپوزیشن کی مشاورت سے بدل دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کر کے اپنا اعتماد کھو دیا۔ میرے پاس حلال کا پیسہ ہے۔ مجھے جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

عمران خان کا وزیراعظم کے بارے میں کہنا تھا کہ انہیں تو بچے بھی چور کہتے۔ نواز شریف بادشاہ نہیں ہیں جو ان کے گھر کے باہر جا کر احتجاج کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے احتجاج کریگی۔

ٹانگیں توڑنے والے مسلم لیگ ن کے لوگ ہیں، تحریک انصاف کے نہیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ تمام جماعتیں ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں