ھفتہ, 20 اپریل 2024


پانامہ پیپرز کا جائزہ 20ستمبر سے


ایمزٹی وی (اسلام آباد)پانامہ پیپرز کے معاملے کے جائزہ کے لیے قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس 20 سے 29ستمبر تک جاری رہے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے حسابات پر آڈٹ رپورٹس بھی اسی ایجنڈے میں شامل کر لی گئیں ہیں۔ پامامہ پیپرز کے معاملے پر ایک بار پھر چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے،گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ا ی سی پی اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 20 ستمبر کو قومی اسمبلی کے ضابطہ کار کے قاعدہ 225 کی ذیلی شق 4 کے تحت پانامہ پیپرز کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا۔متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو اجلاس میں تیاری کر کے آنے کی ہدایت کی گئی ہے

یاد رہے کہ کسی متعلقہ ادارے کے سربراہ یا کسی وفاقی سیکرٹری کے طلبی کے باوجود اجلاس میں نہ آنے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی ضابطہ کار کے تحت اس چاہے وہ کتنا بڑا آفیسر کیوں نہ ہوکوگرفتار کر کے پی اے سی میں لانے کی ہدایت کر سکتی ہے۔پی اے سی کا یہ اہم اجلاس 29 ستمبر تک جاری رہے گا۔

21 ستمبر کو وزارت فیڈرل ایجوکیشن وہائیر ایجوکیشن کمیشن، 22 ستمبر کو فاٹا سیکرٹریٹ،وزارت ہائوسنگ و تعمیرات 23ستمبر کو دفاعی پیداوار 27 ستمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان، اقتصادی امور ڈویژن ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 28 ستمبر کو فنانس ڈویژن جبکہ 29 ستمبر کو بھی وزارت خزانہ کے حسابات میں بے قاعدگیوں سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment