جمعرات, 28 مارچ 2024


دوسرے روز بھی جانوروں کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ کا دوسرا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ فرزندان اسلام آج بھی سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کر رہے ہیں۔

آج عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سےقبل وزیر اعظم نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پروردگار کی خوشنودی کے لیے دنیا کے ہر رشتے کو قربان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مسلمانوں اور بالخصوص کشمیری عوام کو عید کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کے نام کرتے ہیں جو حق خودارادیت کے لیے اپنی تیسری نسل قربان کر چکے ہیں۔

دوسری جانب مویشی منڈی میں اب بھی لوگوں کی جانب سے جانور خریدنے کا سلسلہ جاری ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment